Close Menu
    • Demos
    • Technology
    • Buy Now
    application.khabaronly.comapplication.khabaronly.com
    • Home
    • Features
      • Typography
      • Contact
      • View All On Demos
    • Technology

      चेहल्लुम जुलूस को लेकर शांति समिति की बैठक, 15 अगस्त शुक्रवार को निकाला जायेगा जुलूस, 01 बजे दिन में निकलेगा जुलूस

      August 12, 2025

      जिला परिषद ने क्षेत्र की समस्या को लेकर बीडीओ से मिले

      August 12, 2025

      हेल्थ पॉइंट रांची और डॉ. अनुप मोहन नायर ने लॉन्च किया “फ्रीडम टू वॉक” अभियान – गतिशीलता का पुनर्निर्माण, जीवन का पुनर्निर्माण

      August 12, 2025

      ‘द हिमालयन कॉन्क्लेव 2025’ का आयोजन जलवायु परिवर्तन जैसे वैश्विक मु‌द्दे पर केंद्रित है

      August 3, 2025

      विधायक राजेश कच्छप ने किया जोहार कंप्यूटर सेंटर का आगाज़

      August 2, 2025
    • Typography
    • Buy Now
    • Technology
    Subscribe
    application.khabaronly.comapplication.khabaronly.com
    Home»All»امارت شرعیہ جھارکھنڈ کا استحکام وقت کی اہم ضرورت:مولانا شکیل قاسمی
    All

    امارت شرعیہ جھارکھنڈ کا استحکام وقت کی اہم ضرورت:مولانا شکیل قاسمی

    Khabar OnlyBy Khabar OnlyJanuary 29, 2025

    چترا(نامہ نگار)مولانا رحمت اللہ مسجد میں دانشواران،علماء،ائمہ و ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی۔جس میں باتفاق رائے یہ طے ہوا کہ امارت شرعیہ جھارکھنڈ وقت کی ناگزیر ضرورت تھی،جس کے قیام کے بعد اب استحکام کا مرحلہ در پیش ہے،اس کےلیے ہر ہر فرد اپنی بساط کے مطابق حتی الوسع کوشش کرنے اور قربانی دینے کو تیار آمادہ ہے۔میٹنگ میں موجود عمائدین نے اس کا بھی اعادہ کیا کہ چترا شہر میں دارالقضاء برسوں سے فعال و کارگزار ہے،اس لیے اب اگر مزید کسی دوسرے دارالقضاء کے نام پر کوئی افتراق و انتشار برپا کرنے کی کوشش ہو تو ہم یک جان و یک زبان ہو کر اس انتشار کی بیخ کنی کریں گے،اور اس کےلیے ہر ممکن تدبیر کریں گے۔
    اس موقع پر مفتی ثناءاللہ مظاہری نے مدارس کی اہمیت،اس کی بقا میں امت وملت کے تشخص کی بقا،مدارس کے تحفظ سے مسلمانوں کی غفلت جیسے اہم نکات پر گفتگو کی۔
    مفتی شعیب عالم قاسمی نے اس پر زور دیا کہ بہر صورت ان اکابرین اور اداروں کے اپنا رشتہ استوار رکھا جائے،جنہوں نے ہمیشہ اور ہمہ دم امت کے لیے قربانیاں دی ہیں،ان کی صلاح و فلاح کےلیے خود کر وقف کر دیا،اور جب کبھی افتاد آئی سینہ سپر ہو کر اس کا مقابلہ کیا ہے۔نیز انہوں نے اس سے متنبہ کیا کہ ہمیں اس مفاد پرست طبقے سے بہت ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے،جس نے ہمیشہ ہی اپنی ذات اور اس منفعت کو مقدم رکھا،اور جہاں ممکن ہوا اپنے ذاتی مفاد کےلیے پوری ملت کا سودا کر دیا۔
    مفتی نذر توحید المظاہری نے کہا کہ انجینیئر فیصل رحمانی اور ان کی نام نہاد امارت سے ہمارا اختلاف مفاد کا ہے نہ ذات کا،بلکہ اختلاف شرعی،اصولی اور دستوری ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ حقیقت واقعہ یہ ہے کہ جھارکھنڈ کو پہلے بھی نظر انداز کیا جاتا رہا،اور میں نے بارہا امرائے شریعت کی توجہ اس جانب مبذول کروائی،مگر نتیجہ ہمیشہ کی طرح وہی ڈھاک کے تین پات رہا،لیکن اس کے باوجود اجتماعیت کے پیش نظر ہم ساتھ رہے،بلکہ ہماری جانب سے ہر طرح کی معاونت بھی رہی۔لیکن امارت کے دستور کی رو سے نااہل شخص کو فریب کاریوں اور دسیسہ کاریوں کے زور پر جب امارت نام نہاد امیر کے سپرد کر دی گئی،تو پانی سر سے اونچا ہو گیا،اور میں کنارہ کش ہو گیا،نیز یہی ہمارا مرکزی نقطۂ اختلاف ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے جھارکھنڈ کی امارت شرعیہ کے امیر ہونے پر کوئی اصرار نہیں ہے،اس کا امیر خواہ کوئی بھی ہو،تاہم امارت جھارکھنڈ کو مستحکم کرنا اور اس کےلیے کوشاں ہونا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
    مولانا شکیل الرحمان قاسمی نے شرح و بسط اور مکمل وضاحت کے ساتھ اختلاف،علحیدگی اور ان کے اسباب و عوامل سے آگاہ کیا۔پھر صدر مجلس کی دعا پر مجلس اختتام پذیر ہوئی۔

    Previous Articleपासवा के राष्ट्रीय अध्यक्ष ने पूर्व प्रदेश अध्यक्ष के पिता को दी श्रद्धांजलि_
    Next Article महात्मा गांधी के आदर्शों को जीवन में अपनाना ही महात्मा गांधी के प्रति सच्ची श्रद्धांजलि- आलोक कुमार दूबे,राष्ट्रीय अध्यक्ष,पासवा

    Related Posts

    All

    तैबा में बोला लो यहीं एकराम बहुत है….

    September 13, 2025
    All

    दुर्गा पूजा 2025 की तैयारियों को लेकर केंद्रीय शांति समिति के सदस्यों के साथ महत्वपूर्ण बैठक

    September 13, 2025
    All

    ईद मिलादुन्नबी का जुलूस 6 नहीं 5 सितंबर को बाद नमाज जुमा निकाला जाएगा

    August 26, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram Pinterest
    © 2026 ThemeSphere. Designed by ThemeSphere.

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.